قطر پر اسرائیلی حملہ؛ اسحاق ڈار ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔
دوحہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا۔
یہ اجلاس خطے کی بدلتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔