google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

اب پنشن، تنخواہ اور ٹیکس سب کچھ ڈیجیٹل ہوگا ، کیش کا دور ختم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل نظام کے فروغ، معاشی شفافیت، اور ادائیگیوں کی آسانی کو یقینی بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان مالی لین دین کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے سے نہ صرف شفافیت آئے گی بلکہ صارفین کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ:ایس ایم ایز کے لیے کیش لیس اکانومی کے مراحل آسان بنائے جائیں۔”راست” نظام کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی تقرری ستمبر 2025 تک مکمل کی جائے۔بورڈ میں ماہرین معیشت و کاروبار کو شامل کیا جائے۔تمام ریاستی ادارے (SOEs) کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں لایا جائے۔

بریفنگ کی اہم تفصیلات:
راست” سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار جاری ہو چکا ہے۔ڈیجیٹل بینکنگ اور موبائل ایپ صارفین کی تعداد 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین کی جائے گی۔ڈیجیٹل ادائیگیاں 7.5 بلین سے 15 بلین روپے تک پہنچائی جائیں گی۔ڈیجیٹل پے منٹ ڈیوائسز پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔اگلے ماہ “راست” سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اشتراک پر مشاورت جاری ہے۔کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کو عام کیا جائے گا، 2 ملین کمرشل پوائنٹس اس نظام سے منسلک ہوں گے۔

اہم اہداف و اقدامات
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تیاری، تیسری پارٹی سے تصدیق، اور “اسلام آباد سٹی ایپ” کا “راست” سے انضمام۔اسلام آباد میں پبلک وائی فائی اور ای-لائبریریز دسمبر 2025 تک مکمل کی جائیں گی۔سرکاری تنخواہوں، پنشن، اور خریداری کی ادائیگیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔ترسیلات زر کا نظام بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں شرکت
اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، شزا فاطمہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے تاکہ پاکستان کی معیشت کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق استوار کیا جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.