بلوچستان میں بارشوں کی تباہی: 16 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر

بلوچستان میں بارشوں کی تباہی: 16 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر

بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 28 جون سے لے کر اب تک مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو کے علاقوں میں رپورٹ ہوا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث 58 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 11 مکمل طور پر منہدم جبکہ 47 کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام نے شہریوں کو آئندہ دنوں میں مزید ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.