پی آئی اے کا جشنِ فتح منانے کا انوکھا انداز
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آپریشن “بنیان مرصوص” میں پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں دورانِ سفر مسافروں کے لیے جشنِ فتح کے کیک کاٹے جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک سمیت بین الاقوامی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ پاکستان کی فتح کی خوشی ہر سطح پر منائی جا سکے۔
یاد رہے کہ 10 مئی 2025 کو پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی شب کی گئی جارحیت کے ردعمل میں “آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کیا تھا، جس میں دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی افواج کے 26 اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ 6 مئی کو پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کے دوران 5 بھارتی جنگی طیارے بھی مار گرائے گئے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔