google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

وزیراعظم اورصدر آصف زرداری کی سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر دلی مبارکباد

وزیراعظم اورصدر آصف زرداری کی سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر دلی مبارکباد

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے ،پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ملک کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے بیساکھی کے تہوار پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے; بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم جائیں۔شہبازشریف کاکہنا تھاکہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں ۔پاکستان پائندہ باد ۔

امریکہ نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

 

بیساکھی میلہ: 24 سو بھارتی سکھ یاتری پہنچ گئے، رسومات ادا کیں

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.