کوہلو: ایف سی نارتھ اور ماڑی گیس کا فری میڈیکل کیمپ، 300 سے زائد افراد مستفید

کوہلو: ایف سی نارتھ اور ماڑی گیس کا فری میڈیکل کیمپ، 300 سے زائد افراد مستفید

کوہلو (احمد مری) فرنٹیئر کور نارتھ اور ماڑی گیس پٹرولیم لمیٹیڈ کے باہمی اشتراک سے ضلع کوہلو کے دور دراز علاقے تمبو کلی بھاگیا عبدالرحیم میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ میڈیکل کیمپ ماڑی گیس پٹرولیم لمیٹیڈ کی خصوصی ہدایت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت لگایا گیا جس کا مقصد پسماندہ اور دور افتادہ دیہات میں بسنے والے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا تھا کیمپ میں ایف سی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اور ان کی ماہر ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا مجموعی طور پر 150 مرد 100 سے زائد بچے اور 70 خواتین نے اس سہولت سے استفادہ کیا مریضوں کو مفت طبی مشورے اور معائنہ کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات بھی فراہم کی گئیں اس کے علاوہ لوگوں کو عام بیماریوں سے بچاؤ حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی

 

مقامی عوام نے کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی ایف سی نارتھ اور ماڑی گیس پٹرولیم لمیٹیڈ کے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپس نہ صرف عوامی مشکلات کم کرتے ہیں بلکہ صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ماڑی گیس پٹرولیم لمیٹیڈ کی عوامی فلاح کے لیے خدمات کو خاص طور پر سراہا گیا لوگوں ک کہنا تھا کہ ماڑی گیس پٹرولیم لمیٹیڈ کے تعاون سے نہ صرف مقامی سطح پر ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں بلکہ عوام میں امید اور حوصلے کی نئی روح بھی پیدا ہوئی ہے لوگوں نے توقع ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گااس موقع پر ایف سی کے اہلکاروں نے بھی عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مریضوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا مقامی افراد نے کہا کہ ایف سی نارتھ کی عوام دوست پالیسیوں اور خدمات سے عوام اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.