وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور متعلقہ سیکریٹریز شامل ہیں۔

کمیٹی مقررہ مدت میں اپنے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی تاکہ گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل اور جامع حل نکالا جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.