ہزارہ کمیونٹی کی لڑکی سے دوستی پر نوجوان پر امام بارگاہ میں حملہ

Youth attacked in Imambargah for befriending Hazara girl

ہزارہ کمیونٹی کی لڑکی سے دوستی پر نوجوان پر امام بارگاہ میں حملہ

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے رہائشی نوجوان محمود خان کو علمدار روڈ پر ایک لڑکی سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی لڑکی حنا بتول سے دوستی کے بعد ملاقات کے دوران نوجوان کو پہلے تین افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر امام بارگاہ خاتم الانبیاء لے جا کر تقریباً 200 افراد نے اسے شدید زد و کوب کیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق اس کی انسٹاگرام پر مذکورہ لڑکی سے چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی، کچھ عرصے سے ناراضگی تھی جسے ختم کرنے کے لیے دونوں ملنے پر راضی ہوئے۔ ملاقات کے دوران پہلے ایئرپورٹ روڈ اور پھر آرمی ڈیم کی طرف گئے، جہاں تین افراد نے لڑکی کے ہمراہ نوجوان کو روکا اور مارپیٹ کی۔ بعدازاں اُسے زبردستی امام بارگاہ لے جایا گیا، جہاں مزید افراد نے اس پر حملہ کیا۔

واقعے کے بعد امام بارگاہ انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم حملہ آور فرار ہو گئے۔ نوجوان کے چہرے اور جسم پر شدید زخم آئے۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو درخواست دی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 337A، 337D، 147، 149، 341 اور 342 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.