موٹروے پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

موٹروے پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

موٹروے ایم ٹو پر چکری انٹرچینج کے قریب ایک نجی کمپنی کی مسافر بس گہرائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 41 مسافر زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بدقسمت بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی۔ راستے میں بارش کے باعث سڑک پھسلن کا شکار تھی، جس کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 22 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چکوال، 8 کو پمز اسلام آباد، جبکہ 6 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کی میتیں راولپنڈی اور ایک کی میت چکوال منتقل کی گئی ہے۔

زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بارش اور پھسلن کے باوجود تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.