ایئر لائنز کو ٹکر دینے والی بزنس ٹرین، وائی فائی، ڈائننگ اور لگژری نشستیں

لاہور: پاکستان ریلوے مسافروں کے لیے جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے جدید بزنس ٹرین کا آغاز کر رہا ہے، جس کا افتتاح 19 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں کریں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ بزنس ٹرین جدید ترین کوچز پر مشتمل ہوگی، جن میں آرام دہ نشستیں، جدید ڈیجیٹل سسٹم، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار، اور مفت وائی فائی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو محفوظ، جدید اور آرام دہ سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ریلوے کی ڈیجیٹل اصلاحاتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں ای ٹکٹنگ سسٹم کی بہتری، ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔

ریلوے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سامان بردار کوچز اور بریک وین سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ شفاف آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت ممکن بنایا گیا۔

پاکستان ریلوے کا یہ نیا منصوبہ نہ صرف مسافروں کے لیے جدید سفری تجربے کا باعث بنے گا بلکہ ادارے کی کارکردگی اور آمدنی میں بھی بہتری لانے کی امید کی جا رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.