کراچی میں نئی “اجرک ڈیزائن” نمبر پلیٹس گاڑی مالکان کے لیے لازم قرار دی جا چکی ہیں۔ پرانی یا غیر رجسٹرڈ پلیٹس پر ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے بعد شہری بڑی تعداد میں نئی پلیٹس کے حصول کے لیے رجوع کر رہے ہیں۔
نئی نمبر پلیٹ کیوں ضروری ہے؟
سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے مطابق، یہ نمبر پلیٹس “سیف سٹی پروجیکٹ” کا حصہ ہیں، جس کے تحت کراچی میں 12 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔ اصل مالکان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیاں ہی سیکیورٹی اور جرائم کنٹرول کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
اجرک نمبر پلیٹ کی خاص باتیں:
تھریڈڈ بیک گراؤنڈ، تھری ڈی ہولوگرام اور بار کوڈ پر مشتمل
سی سی ٹی وی کیمروں سے رات میں بھی صاف نظر آتی ہیں
اوپن مارکیٹ کی پلیٹس ناقابلِ قبول
پلیٹ کی اقسام (رنگ کے مطابق):
سفید: پرائیویٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں
زرد: کمرشل گاڑیاں
سبز: سرکاری گاڑیاں
فیس تفصیل:
چار پہیوں والی گاڑی: 2,450 روپے
موٹر سائیکل: 1,850 روپے
گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:
ویب سائٹ کھولیں: https://taxportal.excise.gos.pk/home/quick_pay
گاڑی کی قسم منتخب کریں (Two Wheeler / Four Wheeler)
موبائل نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کریں (موٹر وہیکل ٹیکس لازمی ادا ہونا چاہیے)
کیپچا کوڈ درج کریں اور “Vehicle Details” پر کلک کریں
قریبی ایکسائز آفس منتخب کریں
“Calculate Amount” پر کلک کریں
“Deliver challan to me via courier” کو منتخب کریں
نام، پتہ اور دیگر معلومات درج کریں
PSID نمبر جنریٹ کریں (12 ہندسوں پر مشتمل کوڈ SMS کے ذریعے بھی موصول ہوگا)
فیس بینک، ATM، ایزی پیسہ یا آن لائن بینکنگ کے ذریعے ادا کریں
نمبر پلیٹ کیسے حاصل کریں؟
چالان جمع کرانے کے بعد ایکسائز آفس (کراچی میں Civic Centre) کی ہدایات پر عمل کریں
نمبر پلیٹ بننے میں تقریباً 3 ماہ لگتے ہیں
اطلاع ملنے پر پرانی پلیٹ واپس کر کے نئی پلیٹ وصول کریں