زیارت سے اغوا شدہ اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی کے لیے بڑا انعام

بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا شدہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے والے کو 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اگست کو یہ واقعہ پیش آیا۔حکام نے عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اغوا کاروں کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کریں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ معلومات فراہم کرنے والوں کے نام مکمل راز میں رکھے جائیں گے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ یہ واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بنا ہے، اور تمام متعلقہ ادارے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی محفوظ بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.