قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، سیٹلائٹ تصاویر میں تباہی کے واضح ثبوت
دنیا کو لرزا دینے والی پیشرفت میں پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے قطر کے العدید ایئربیس پر براہِ راست بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس میں امریکی فوجی مواصلاتی نظام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا
23 جون کو ہونے والے اس حیران کن حملے کی سیٹلائٹ تصاویر اب منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے سے پہلے ڈوم مکمل محفوظ تھا، لیکن بعد ازاں چھت زمین بوس اور اندرونی نظام مفلوج ہو چکا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق، ایرانی میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ امریکی ڈوم کو نشانہ بنایا جو حساس فوجی مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران نے “حملے کا عندیہ پہلے دے دیا تھا”، جس کی وجہ سے بیس کو جزوی طور پر خالی کیا گیا۔
قطر کی حکومت تاحال خاموش ہے، لیکن عالمی تجزیہ نگار اسے ایران کا ایک غیر معمولی وار قرار دے رہے ہیں، جو نہ صرف اسرائیل کے خلاف جنگ کا حصہ تھا بلکہ امریکہ کو ایک کھلا پیغام بھی۔
یہ حملہ خطے میں طاقت کے توازن کو چیلنج کرتا ہے اور ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے، جو اب کسی بھی بڑے امریکی اثاثے کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔