وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، امیرِ قطر سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، امیرِ قطر سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

وزیراعظم دوحہ میں امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وہ اسرائیل کی جانب سے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز جارحیت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم قطر کی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں قطر کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.