کوئٹہ: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹروپولیٹن ملازمین کا احتجاج

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی نکالی اور دفتر کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج 11 اگست ہو گیا ہے لیکن تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث گیس و بجلی کے بل اور بچوں کی فیس تک ادا نہیں ہو پا رہی۔

تنظیمی اتحاد کے رہنماؤں منظور لالا، حبیب الرحمن بازئی، نصیب اللہ کاکڑ، تنویر اسلم اور حمزہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کرپشن میں مصروف ہے جبکہ غریب ملازمین دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کل تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو 14 اگست کو دھرنا دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری لوکل گورنمنٹ، فنانس ڈپارٹمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پر عائد ہوگی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.