پاکستان کی پہلی نیشنل اے آئی پالیسی منظور، 2030 تک 30 لاکھ نوکریوں کا ہدف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کی پہلی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2030 تک 30 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرنے اور ملکی معیشت میں سات سے بارہ فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ کے مطابق یہ پالیسی مصنوعی ذہانت کے محفوظ، مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع روڈمیپ فراہم کرتی ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کو عالمی اے آئی دوڑ میں مسابقت کے قابل بنایا جائے گا، جبکہ ملکی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے ساتھ بین الاقوامی تعاون، اختراع اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.