حمیرا اصغر کی میت والد نے کیوں نہیں وصول کی؟ بھائی نے حقیقت بتا دی

حمیرا اصغر کی میت والد نے کیوں نہیں وصول کی؟ بھائی نے حقیقت بتا دی

کراچی: ڈیفنس فیز VI کے ایک فلیٹ سے کئی ماہ پرانی لاش کی صورت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی میت اہلخانہ نے وصول کر لی، جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئے۔

اداکارہ کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ والدین کی جانب سے میت وصول نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے پولیس اور انتظامیہ کے رابطے میں تھے، لیکن قانونی تقاضوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ والدین پہلے ہی ایک قریبی عزیزہ کے حالیہ روڈ حادثے میں انتقال پر غمزدہ تھے، اسی لیے والد نے کہا تھا کہ اگر ایمرجنسی ہو تو تدفین کر دی جائے۔ نوید کے مطابق حمیرا سے ان کا ایک سال سے اور والدہ کا چھ ماہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے خبر سنتے ہی اہلخانہ صدمے میں آ گئے۔

نوید نے بتایا کہ حمیرا نے اپنی مرضی سے کراچی منتقل ہو کر خود محنت سے مقام حاصل کیا تھا۔ فلیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ایک بند فلیٹ سے اُس وقت ملی جب عدالت کے حکم پر مالک مکان کی درخواست پر پولیس نے دروازہ توڑا۔ لاش بری طرح مسخ شدہ اور گل سڑ چکی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فوری طور پر موت کی وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا، تاہم تفتیش جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.