قلات: دشتِ مغلزئی میں دو سگے بھائی ذبح، اسپتال میں ایمرجنسی

قلات: دشتِ مغلزئی میں دو سگے بھائیوں کو ذبح کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں علی اکبر مینگل اور عبدالمنان مینگل ولد فیض محمد مینگل شدید زخمی حالت میں ملے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی تھانہ قلات عبدالمجید رئیسانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور دونوں بھائیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کیا۔

ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا۔ سرجن ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ لیبارٹری انچارج مجیب اللہ نے بروقت خون کا انتظام کرکے علاج کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

دلخراش واقعے کی اطلاع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر قلات بھی اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں بریفنگ لی۔ دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.