پاکستان اور برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلی میں تعاون پر معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے اس معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور دستاویزات پر دستخط کیے۔

پاکستانتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلابوں میں 4,700 افراد جاں بحق، 17,000 زخمی یا معذور اور 40 ملین لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ سیلابوں سے ہونے والا نقصان ملک کے جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ بنتا ہے۔

برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ UK-Pakistan گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لیے انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.