ایپل نے آئی فون 17 سیریز لانچ کر دی،قیمت اور فیچرز کا اعلان
ایپل نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے سالانہ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی۔ ظاہری طور پر یہ فون اپنے پیش رو آئی فون 16 سے مشابہہ ہے، مگر اس میں متعدد نمایاں بہتریاں شامل کی گئی ہیں۔
سیریز کے تمام ماڈلز پانچ نئے رنگوں میں دستیاب ہوں گے: لیونڈر، مسٹ بلیو، بلیک، وائٹ اور سیج۔ کم از کم اسٹوریج 256 جی بی رکھی گئی ہے جبکہ 2 ٹی بی تک کے ماڈلز بھی دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 17
6.3 انچ OLED ڈسپلے (120Hz ریفریش ریٹ، 3000 نٹس برائٹنیس)
A19 چپ، 8 جی بی ریم
18MP فرنٹ کیمرہ، 48MP فیوژن ریئر کیمرہ
3,692mAh بیٹری، 25W میگ سیف چارجنگ
قیمت: $799
آئی فون 17 ایئر
6.5 انچ OLED ProMotion ڈسپلے
A19 Pro چپ، 12 جی بی ریم
3,149mAh بیٹری
ٹائٹینیئم فریم، موٹائی صرف 5.6mm
قیمت: $999
آئی فون 17 پرو
A19 Pro چپ، 12 جی بی ریم
ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ (فیوژن، الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو)
8x آپٹیکل زوم، 4K ویڈیو 120fps پر ریکارڈنگ
4,252mAh بیٹری
قیمت: $1,099
آئی فون 17 پرو میکس
6.9 انچ OLED ProMotion ڈسپلے
A19 Pro چپ، 12 جی بی ریم
5,088mAh بیٹری
ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ، 4K ویڈیو 120fps
اسٹوریج: 256GB سے 2TB تک
قیمت: $1,199
ایپل کے مطابق، آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز 19 ستمبر 2025 سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔