سیلاب زدگان کی امداد اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

سیلاب زدگان کی امداد اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ خصوصاً کراچی میں سیلابی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومت اور سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کراچی میں جاری ریسکیو سرگرمیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کے کردار کو سراہا اور گڈاب ندی میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جائے جبکہ عوامی آگاہی مہم کو مزید متحرک بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

وزیراعظم نے متاثرہ نظامِ مواصلات کی بحالی اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی مدد کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.