بڑی صنعتیں بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، وزیر توانائی

بڑی صنعتیں بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ صرف غریب نہیں بلکہ بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے مالی سال 2023-24 میں 591 ارب روپے کے نقصانات کا بوجھ عوام پر ڈالا، جسے کم کر کے 399 ارب تک لایا گیا ہے۔

اویس لغاری کے مطابق، حکومت نے ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے گورننس کے نئے اصول اپنائے اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوں کی ریکوری 96 فیصد تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ بجلی چوری کی مد میں نقصان 276 ارب روپے رہا۔

انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے چوری روکنے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، جہاں ایک بڑی صنعت کی بجلی چوری، ایک پورے دیہات کے برابر پائی گئی۔ وزیر توانائی نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سال نقصانات مزید کم ہوں گے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.