بولان کے سائے میں خطرہ، کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں اچانک بند

بولان کے سائے میں خطرہ، کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں اچانک بند

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر صوبوں کے درمیان ٹرین سروس جمعرات کے روز مکمل طور پر معطل رہی۔ ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد کاشف کے مطابق جعفر ایکسپریس (کوئٹہ تا پشاور) اور بولان میل (کوئٹہ تا کراچی) آج روانہ نہیں کی گئیں، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کر دی گئی۔

اگرچہ ترجمان نے ٹرینوں کی معطلی کی فوری وجہ نہیں بتائی، تاہم کوئٹہ ریلوے کنٹرول کے ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے نکلنے والی ٹرینوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے، جہاں ماضی میں ٹرینوں کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ سبی تا جیکب آباد ریلوے ٹریک بھی پہلے کئی حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق جمعہ سے معمول کے مطابق ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی، جب کہ ریلوے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.