راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے ملاقات

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبا کے درمیان ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں کھل کر گفتگو اور سوال و جواب کا سیشن شامل تھا۔ طلبا نے اس موقع پر قومی جذبے اور افواج پاکستان سے والہانہ یکجہتی کا اظہار کیا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن دشمن عناصر کی کوششیں کبھی نوجوانوں کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتیں۔

شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ افواج اور عوام ایک دوسرے سے جڑے ہیں، اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے مقابل وہ اپنی افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.