33 سال بعد ستمبر میں ڈیپ ڈپریشن سندھ میں داخل، ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ

33 سال بعد ستمبر میں ڈیپ ڈپریشن سندھ میں داخل، ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ

کراچی: 33 سال بعد ستمبر کے مہینے میں ڈیپ ڈپریشن سندھ میں داخل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اگلے 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق:سندھ: کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پنجاب: جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جبکہ کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

بلوچستان: خضدار، لسبیلہ، بارکھان، قلات اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش متوقع ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا و کشمیر: مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ اور مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ ہیڈ پنجند پر پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرکاری اداروں اور ریسکیو حکام کے احکامات پر عمل کریں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.