کوہلو کی صورتحال معمول کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کوہلو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج مجموعی طور پر حالات معمول کے مطابق رہے شہر کے مرکزی اور نواحی بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں اور شہری بڑی تعداد میں روزمرہ خرید و فروخت میں مصروف دکھائی دیے دکانداروں اور کاروباری طبقے کے مطابق آج کاروبار کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا
اندرون شہر اور دیگر اضلاع کی جانب جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی بدستور جاری ہے کوہلو سے ڈیرہ غازی خان، سبی، رکنی، بارکھان اور دیگر شہروں کی جانب سفر کرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا
جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہی ادھر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گشت بھی تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے