پی ٹی آئی بلوچستان نے جلسہ منسوخ کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے عوامی مشکلات اور امن و امان کے خدشات کے باعث آج 7 نومبر کو ہونے والا کوئٹہ جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان نے کہا کہ جلسے کی منسوخی کا فیصلہ عوامی سہولت اور کارکنان کی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں کسی بھی سیاسی سرگرمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا تھا، اس لیے پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے مزید کہا کہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں پرامن انداز میں جاری رکھے گی اور مستقبل قریب میں عوامی رابطہ مہم کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔