پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں جن پر قوم کو فخر ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے، محنت، جذبے اور اتحاد سے کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، آج ان شاء اللہ سبز ہلالی پرچم فتح کے ساتھ بلند ہوگا۔