کوہلو چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، 12 اگست کو اجلاس طلب

کوہلو چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، 12 اگست کو اجلاس طلب

رپورٹ احمد مری
کوہلو میونسپل کمیٹی کوہلو میں ایک اہم پیش رفت کے تحت چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے اس حوالے سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہلو نے 12 اگست اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عدم اعتماد پر رائے شماری کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ممبران میونسپل کمیٹی نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ تحریک جمع کروائی ہے چیف آفیسر نے متعلقہ قانون و ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ اور وقت مقرر کر دیا ہے تاکہ اکثریتی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے میونسپل کمیٹی کوہلو کے منتخب اراکین کی بڑی تعداد نے تحریری طور پر تحریک کی حمایت کی ہے اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی منظوری کی صورت میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عہدے سے سبکدوش کر دیا جائے گا اور نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا
No Confidence Motion against both Chairman and Vice Chairman Municipal Committee Kohlu 05082025

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.