ایران عراق زیارتوں پر پابندی قبول نہیں،مجلس وحدت مسلمین

ایران عراق زیارتوں پر پابندی قبول نہیں،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنماؤں محمود الحسن ، امجد حسین ، مولانا ذوالقرنین سکندر ، سجاد علی ڈومکی ، محب علی بھٹو و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، ایران زیارات کے لیے پاکستانی زائرین پر زمینی راستے سے سفر پر حکومتی پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،

 

زائرین کی راہ میں رکاوٹیں عقیدے ، مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں، زمینی راستے سے سفر خاص طور پر غریب افراد کے لیے آسان اور مؤثر ذریعہ ہے ،حکومت کا یہ فیصلہ آئینی، شرعی اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اقدام ایک جرأت مندانہ اور عوامی ترجمان کا کردار ہے ،کراچی سے رمدان بارڈر تک لانگ مارچ ظلم کے خلاف پرامن احتجاج کی علامت ہے ،

 

تمام اضلاع میں لانگ مارچ کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کرتے ہیں ،مختلف اضلاع سے زائرین و سالاروں کے ہمراہ قافلے مارچ میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی جبر اور پالیسیوں کے خلاف آئینی و جمہوری جدوجہد کا عزم کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے زمینی سفر پر پابندی ختم کی جائے ،زائرین کیلئے سہولتوں، سکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،

 

اس سے فرار نا قابل قبول ہے ،یہ قوم کو بیدار کرنے اور اتحاد کاپیغام عام کرنے کا وقت ہے ، یہ لانگ مارچ صرف زائرین کی نہیں بلکہ مذہبی آزادی کی بحالی کی تحریک ہے ، اگر لانگ مارچ روکنے کیلئے اوچے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرینگے ۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.