مستونگ میں فتنہ الہندوستان کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بزدلانہ حملہ کیا، پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب یہ حملہ کیا۔ شہداء میں میجرمحمد رضوان طاہر (31 سالہ، تعلق نارووال)، نائیک ابن امین (37 سالہ، تعلق صوابی) اورلانس نائیک محمد یونس (33 سالہ، تعلق کرک) شامل ہیں۔

میجررضوان طاہرنے متعدد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں دلیری اورقیادت کا مظاہرہ کیا،واقعے کے بعد علاقے میں فوری کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزنے عادہ کیا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.