گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی رکن نے اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرلیا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے اطالوی رکن نے اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک: “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے اطالوی رکن اور کشتی ماریا کرسٹن کے کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی قید کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

ترک میڈیا کے مطابق توماسو بورٹولازی کو دیگر رضاکاروں کے ہمراہ اسرائیلی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب فلوٹیلا غزہ کے محصور عوام کے لیے امدادی سامان لے کر رواں دواں تھی۔ رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلوٹیلا میں شمولیت ان کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار تھا۔

توماسو نے بتایا کہ اسرائیلی جیل میں قیام کے دوران ان کے زیادہ تر ساتھی مسلمان تھے جو پابندیوں کے باوجود نماز ادا کرنے کی کوشش کرتے۔ اسرائیلی اہلکار جب انہیں روکنے کی کوشش کرتے تو وہ دل سے ان مسلمانوں کی استقامت سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا، “میں نے کسی دباؤ کے بغیر، اپنے دل کی گہرائی سے اسلام قبول کیا۔ یہ میرے لیے روحانی بیداری اور نئی زندگی کا آغاز ہے۔”

توماسو بورٹولازی نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے پر مطمئن اور خوش ہیں اور آئندہ اپنی زندگی اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.