بسیمہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکارجاں بحق

بسیمہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکارجاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار کے  جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بسیمہ کے علاقے پتک میں اس وقت مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جب پاکستانی فورسز کا تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ حملے کے دوران کافی دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید حملے میں کئی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم سرکاری تصدیق کے بعد ہی جاں بحق کی درست تعداد معلوم ہو سکے گی۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے عموماً بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے ہیں جو بعد ازاں ان کی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.