حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم

حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگِ غزہ ختم کرنے کی تجویز پر مذاکرات کے آغاز کے بارے میں حماس کے مثبت ردعمل کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کی پیش کردہ تجاویز میں جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور نفاذ کے طریقہ کار شامل ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے فوری بمباری روکنے اور تبادلے کے معاہدے کے نفاذ کے مطالبے کا خیر مقدم کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کوششوں کو سراہا۔

وزرائے خارجہ نے اس پیش رفت کو غزہ کے عوام کی سنگین انسانی صورتحال کے حل اور ایک جامع، پائیدار جنگ بندی کے قیام کے لیے حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تجاویز کے تمام پہلوؤں پر فوری اور جامع مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق حاصل کیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر یہ اقدامات عملی بنے تو انسانی امداد کی بلا روکاوٹ ترسیل، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی روک تھام، تمام یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کا سیاسی اتحاد، ایک متفقہ سیکیورٹی نظام، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، غزہ کی تعمیر نو اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ و پائیدار امن ممکن ہو سکے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.