وزیرِ اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات

وزیرِ اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لندن کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی نژاد ورلڈ ریکارڈ ہولڈر طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات میں 24 مضامین میں امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پاکستان کا فخر اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

شہباز شریف نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ایسی علمی کامیابیاں قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

ماہ نور چیمہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کرنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھیں گی۔

Authors

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.