مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ ہیں، دفترِ خارجہ

مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ ہیں، دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جو صمود فلوٹیلا کے ذریعے غزہ جاتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی حراست میں ہیں، محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ معلومات ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حکام مقامی قانونی ضابطے کے مطابق مشتاق احمد خان کو عدالت میں پیش کریں گے، جس کے بعد ملک بدری کے احکامات جاری ہونے پر ان کی واپسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ تمام زیرِ حراست پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارتِ خارجہ ان شہریوں کی واپسی کے لیے بھی سرگرم ہے جنہوں نے پہلے مرحلے میں فلوٹیلا سے علیحدگی اختیار کی تھی، اور ان ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اس عمل میں تعاون کیا۔

حکومتِ پاکستان نے یقین دلایا کہ وہ بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ان پاکستانیوں کی واپسی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.