کوئٹہ: لاپتہ بچہ مردہ حالت میں نالے سے برآمد، پولیس اہلکار گرفتار
کوئٹہ: ظفر کالونی کوئٹہ کینٹ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد ہو گئی۔متوفی کی شناخت سبحان احمد ولد فہیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
بچے کی لاش پولیس ریکروٹمنٹ سینٹر سے ملحقہ نالے سے برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق قتل کے شبے میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے