بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مون سون شجرکاری مہم 2025 کا آغاز

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مون سون شجرکاری مہم 2025 کا آغاز

کوہلومحکمہ جنگلات و جنگلی حیات کوہلو کی جانب سے مون سون شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا تقریب محکمہ جنگلات کے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 

اس موقع پر قبائلی رہنماء وڈیرہ رب نواز ژنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی شبیر بلوچ، ایس پی کوہلو محمد شریف، رسالدار میجر شیر محمد مری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر بہادر شاہ زرکون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیرزمان مری، ورکشاپ سپرنٹنڈنٹ ایم ایم ڈی غلام قادر مری، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حفیظ اللہ مری، پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے بابو ابراہیم مری، یوتھ آف کوہلو کے محمد غلام سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور شہری موجود تھے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف فطری ڈھال بھی ہیں

 

انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن شجرکاری کے لیے نہایت موزوں ہے، اور عوام طلباء و سرکاری ملازمین سب کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ایک پودا اپنے نام کا لگائیں اور اس کی حفاظت کریں، تاکہ آئندہ نسلوں کو سرسبز کوہلو ملےتقریب کے اختتام پر شرکاء نے علامتی طور پر پودے لگا کر مہم کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوہلو کو سرسبز بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.