بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم استحصال کشمیر پر ریلیاں، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم استحصال کشمیر پر ریلیاں، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

رپورٹ احمد مری

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی طلباء اور شہریوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، چمن، اوستہ محمد، بارکھان، صحبت پور، اوتھل، قلات، نصیرآباد، لورالائی، سبی سمیت دیگر اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں کی قیادت ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے کی کئی ریلیوں میں فاریسٹ آفیسرز قبائلی عمائدین اساتذہ طلباء اور خواتین نے بھی شرکت کی ریلیوں میں شریک افراد نے کشمیر بنے گا پاکستان بھارت مردہ باد اور حق خودارادیت زندہ بادجیسے نعرے لگائے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی بربریت کی مذمت اور کشمیری عوام کی حمایت درج تھی مقررین نے 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا تمام ریلیاں پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں جن کے آخر میں کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.