ایک دن کیلئے بلوچستان میں 3G اور 4G سروسز بند رہیں گی
کوئٹہ: حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق 3G اور 4G سروسز 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے معطل رہیں گی اور 6 ستمبر کی رات 9 بجے بحال کی جائیں گی۔
اس بندش کے دوران شہریوں کو رابطوں اور انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔
Read More..