ہمارا مقصد عوام کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنا ہے،اویس لغاری

ہمارا مقصد عوام کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنا ہے،اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ ملاقات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی اور حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے اور پاکستان نے وقت سے پہلے تقریباً 2800 میگاواٹ فوسل فیول پلانٹس بند کر دیے، جس سے ماحولیاتی ذمہ داری کا ثبوت ملتا ہے۔

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے 130 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے، جن میں ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر فوری دستیاب ہوں گے۔ جونہو ہوانگ نے کہا کہ بینک پاکستان کے گرین فنانسنگ اقدامات کو سراہتا ہے۔

اوئیس لغاری نے مزید کہا کہ توانائی منصوبوں میں شفافیت، پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی بنیادی اصول ہوں گے، اور ہمارا مقصد عوام کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کرنا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.