پاکستان،قازقستان اقتصادی تعاون میں نئی راہیں کھل گئیں

پاکستان،قازقستان اقتصادی تعاون میں نئی راہیں کھل گئیں

کراچی: پاکستان اور قازقستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) کے تعاون سے دونوں ملکوں نے مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔

مذاکرات میں کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو خطے کا تجارتی اور ٹرانزٹ حب بنانے کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے بندرگاہوں کی ترقی، جدید نقل و حمل کے نظام اور سمندری معیشت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بحری خدمات اور فری زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات بھی نمایاں ہیں۔

سمندری حکام کے مطابق سی پیک اور علاقائی منصوبوں کی بدولت کارگو فلو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکانومی میں یہ تعاون شپنگ، ماہی گیری، بندرگاہی خدمات اور سمندری وسائل میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے اقدامات سے تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.