اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں رابطے مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوؤں پر تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.