وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بھی ہمراہ، جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے

گلگت – وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گلگت پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم کی آمد پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، وزیراعظم متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے بریفنگ لیں گے اور گورنر و وزیراعلیٰ سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کریں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان کے کئی علاقوں کو شدید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ شاہراہِ بابوسر پر 21 جولائی کو آنے والے ریلے میں کئی سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے 10 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے گلگت اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سیلابی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.