کراچی کی 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، وزیراعظم کا اظہار افسوس

کراچی کی 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، وزیراعظم کا اظہار افسوس

لیاری کے علاقے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے اندوہناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم، جو ان دنوں آذربائیجان کے دورے پر اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں، نے واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ادھر چیئرمین آباد محمد حسین بخشی نے عمارت گرنے کے واقعے کو انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “خستہ حال عمارتوں کی فہرست موجود ہونے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے ان عمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر شہر بھر کی مخدوش عمارتوں کا سروے کرے اور خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

چیئرمین آباد نے ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری و وسائل سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ “آباد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔” انہوں نے کہا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.