تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

اسلام آباد – حالیہ شدید بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آج جمعرات دوپہر 12 بجے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کی سطح 1520 فٹ تک جا پہنچی ہے، جو اس موسم کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔ پانی کی مسلسل آمد کے باعث اخراج بڑھانا ناگزیر ہو چکا تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اسپل ویز کھلنے سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں 260,000 سے 270,000 کیوسک تک اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ نشیبی علاقوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے قریبی آبادیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں، اور سیر و تفریح یا کسی بھی سرگرمی کے دوران خصوصی احتیاط برتیں۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور دریا کے اطراف میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.