تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا

تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا

تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ واقعہ تگران آباد کے قریب پیش آیا جہاں وہ اپنی اہلیہ، گن مین اور ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق، صبح کے وقت 6 سے 8 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا، اسسٹنٹ کمشنر کو گاڑی سمیت اغوا کیا، جبکہ باقی ساتھیوں کو سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔ واقعے کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔

اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گہرے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ محمد حنیف نورزئی ایک سینئر سرکاری افسر ہیں، ان کا اغوا ریاستی رٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام کی جانب سے بھی ان کی سلامتی اور جلد واپسی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.