وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں دھماکہ خیز اضافہ

وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں دھماکہ خیز اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری دعوؤں کے برعکس وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔ نئی ترمیم کے تحت وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کر دی گئی۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے “تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975” میں ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا، جس کے ذریعے وزراء کو رکن قومی اسمبلی کے مساوی تنخواہیں دی جائیں گی۔

ایک طرف حکومت رائٹ سائزنگ اور اخراجات میں کمی کی بات کر رہی ہے، دوسری طرف اعلیٰ عہدوں پر فنانشل مراعات میں اضافہ عوام کو تضاد کا پیغام دے رہا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.