سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 60 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 540 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.