حکومت کا اعلان،ملک بھر میں عام تعطیل کب ہوگی؟

حکومت کا اعلان،ملک بھر میں عام تعطیل کب ہوگی؟

ملک بھر میں 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر بروز ہفتہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

نبی آخر الزمان ﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔ اس موقع پر عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے خصوصی کانفرنسز، تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔ عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو بھی برقی قمقوں سے سجایا جاتا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.